Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ڈاکٹروں نے غیرملکی کے جسم سے سلاخیں نکال کر زندگی بچا لی

مقیم غیرملکی کو ہسپتال لایا گیا جس کے جسم میں تین سریے  گھس گئے تھے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کنگ سعود یونیورسٹی کے ماتحت میڈیکل سٹی کے طبی عملے نے ایک غیر ملکی کے جسم سے لوہے کی تین سلاخیں نکال کر اس کی زندگی بچالی۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کنگ سعود یونیورسٹی تعلیمی ہسپتال کی کنسلٹنٹ ڈاکٹر نورہ السبیعی نے بتایا کہ’ ایمرجنسی وارڈ میں ایک مقیم غیرملکی کو لایا گیا تھا جس کے جسم میں تین سریے  گھس گئے تھے۔ مختلف ٹیسٹ اور ایکسریز کے بعد مقیم غیرملکی کو آپریشن روم منتقل کیا گیا۔‘ 

غیرملکی کی زندگی خطرے میں تھی، آپریشن کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی(فوٹو ایس پی اے)

ڈاکٹر نورہ السبیعی نے کہا کہ ’تینوں سلاخوں نے مقیم غیرملکی کے جسم کے مختلف اہم حصوں کو متاثر کیا تھا۔ جسم کے مختلف حصوں کونقصان پہنچا تھا‘۔
’مقیم غیرملکی کی زندگی خطرے میں تھی۔ آپریشن کے لیے خصوصی سرجن ٹیم تشکیل دی گئی۔ آپریشن نازک تھا تاہم  سرجنوں نے غیرمعمولی تجربے سے کام لیتے ہوئے مریض کے جسم سے تینوں سلاخیں محدود نقصان کے ساتھ نکال لیں‘۔

شیئر: