Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکار عمران اشرف اور اہلیہ کا علیحدگی کا اعلان، ’بھاری دل سے فیصلہ کیا‘

عمران اشرف اور کرن کی شادی 2018 میں ہوئی تھی۔ (فوٹو: عمران اشرف/انسٹاگرام)
پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے اداکار عمران اشرف نے اپنی اہلیہ کرن سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔
پیر کی رات کو اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اداکار عمران اشرف کا کہنا تھا کہ ’بھاری دل کے ساتھ ہم دونوں یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہم نے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی اور ان کی اہلیہ کے لیے ان کا بیٹا روحام اہمیت رکھتا ہے اور وہ دونوں کوشش کریں گے کہ ان کے لیے وہ بہترین والدین کا کردار ادا کرتے رہیں۔
عمران اشرف نے مزید لکھا کہ ’ہم اپنے پرستاروں، خیر خواہوں اور میڈیا سے اس مشکل وقت میں ساتھ دینے اور پرائویسی کا خیال رکھنے کی امید رکھتے ہیں تاکہ ہم آگے بڑھ سکیں۔‘
عمران اشرف کی جانب سے جاری کردہ اس بیان کے آخر میں ان کی اہلیہ دونوں کا نام لکھا ہے جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ یہ بیان دونوں نے مشترکہ طور پر جاری کیا ہے۔
خیال رہے عمران اشرف اور کرن کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔

عمران اشرف پاکستانی ڈراموں میں اپنے منفرد کرداروں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ ڈرامہ سیریل ’رانجھا رانجھا کردی‘ میں اقرا عزیز کے ساتھ ان کے کردار کو پرستاروں نے بہت سراہا تھا۔
انہوں نے حال ہی میں اداکارہ امر خان اور عدنان صدیقی کے ساتھ ’دم مستم‘ فلم میں بھی کام کیا تھا۔

شیئر: