Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی جانب سے یمن میں 224 ترقیاتی منصوبے

مارب میں تاجر خواتین کے لیے اوپن مارکیٹ کا افتتاح کیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے یمن میں 224 ترقیاتی وفلاحی منصوبے شروع کر دیے ہیں ۔ منصوبوں کا تعلق سات اہم شعبوں سے ہے۔ ان میں تعلیم، صحت، توانائی، پانی، ٹرانسپورٹ، زراعت، ماہی گیری اورسرکاری اداروں کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی عرب نے تعمیراتی پروگرام کے تحت یمن کے صوبے مارب میں تاجر خواتین کے لیے اوپن مارکیٹ کا افتتاح کردیا ہے۔
اوپن مارکیٹ سے خواتین میں خود اعتمادی پیدا ہو گی۔ اس سے وہ عوام کی ضروریات پوری کرنے سے متعلق کاروبار کرسکیں گی اور ان سے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
افتتاحی تقریب میں سیکریٹری کمشنری مارب ڈاکٹر عبد ربہ مفتاح سمیت علاقے کے اہم عہدیدار بھی شریک ہوئے۔
ڈاکٹر عبدربہ نے سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے منصوبے خاندان کے سرپرست سے محروم خاندانوں کے لیے بے حد مفید ہیں۔
فتیات مارب فاؤنڈیشن کی سربراہ انتصارالقاضی نے کہا کہ ’مارب میں بیشترخاندان ایسے ہیں جو اپنے سرپرستوں سے محروم ہیں اور خواتین ہی معاشی ضروریات کا بندوبست کررہی ہیں۔ یہ مارب میں اپنی نوعیت کا پہلا بازار ہے۔ خواتین دستی مصنوعات کی مارکیٹنگ کرسکیں گی۔ ایسی خواتین کو جو کاروبار میں دلچسپی رکھتی ہیں مگر کسی وجہ سے نہیں کر پاتیں وہ مارکیٹ سے منسلک ہو کر اپنی اپنی کمی پوری کر سکیں گی۔‘

شیئر: