Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پریکٹس کے دوران شان مسعود سر پر گیند لگنے سے معمولی زخمی، رپورٹس نارمل

میلبرن میں ٹریننگ سیشن کے دوران محمد نواز کی گیند لگنے سے انہیں سر پر ہلکی سوجن آئی (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر شان مسعود نیٹ سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔
تاہم بعد ازاں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق شان مسعود کی تمام نیورولوجیکل رپورٹس نارمل آئی ہیں۔
واضح رہے کہ میلبرن میں ٹریننگ سیشن کے دوران محمد نواز کی گیند ان کے سر کے دائیں طرف لگی جس سے انہیں ہلکی سوجن آئی۔
رپورٹس کے مطابق شان مسعود کی صحت کا سنیچر کے روز دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتاایا تھا کہ شان مسعود کو ہسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں ان کے ضروری سکینز کے بعد ڈاکٹر ان کی انجری کا جائزہ لے رہے ہیں۔
کرک انفو نے ٹویٹ کیا کہ شان مسعود کو سر کے دائیں جانب گیند لگی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ملیبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس کر رہی تھی۔
آسٹریلیا میں جاری ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا مقابلہ اپنے روایتی حریف انڈیا سے اتوار 23 اکتوبر کو ہوگا۔
ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان  کے سکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد رضوان، محمد نواز، محمد وسیم، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، شان مسعود ہیں۔

شیئر: