Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’انڈیا کے خلاف 100 فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے‘

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ’ بطور کھلاڑی اور کپتان میری خواہش ہوگی کہ انڈیا کے خلاف میچ مکمل ہو‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ’ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ میں انڈیا کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے تیار ہے، کھلاڑی 100 فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔‘
سنیچر کو آسٹریلیا کے میلبورن میں میڈیا بریفنگ کے دوران کپتان بابر اعظم نے کہا کہ موسم کا اختیار ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے۔‘
بابر اعظم نے کہا کہ ’بطور کھلاڑی اور کپتان میری خواہش ہوگی کہ یہ میچ مکمل ہو کیونکہ ہر کسی کو اس میچ کا انتطار ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’جس طرح ہمارے فاسٹ بولرز کارکردگی دکھا رہے ہیں وہ ان کے لیے اطمینان کی بات ہے۔‘
’شاہین شاہ آفریدی بھی واپس آچکے ہیں جبکہ حال ہی میں حارث رؤف کی پرفارمنس بھی کافی اچھی رہی ہے۔‘
ایک سوال پر بابر اعظم نے کہا کہ ’شاداب خان اور محمد نواز قومی ٹیم کے اہم ستون اور ہمارے لیے پلس پوائنٹس ہیں، یہاں بڑے شاٹس نہیں لگتے، بھاگ کر جتنا زیادہ رنز کریں گے اتنا فائدہ ہوگا۔‘

سابق کرکٹرز کے اس مؤقف پر کہ اگر بابر اور رضوان جلدی آؤٹ ہوگئے تو انڈیا میچ جیت جائے گا ان کا کہنا تھا کہ ’بطور کپتان مجھے ہر کھلاڑی پر اعتماد ہے، کوئی بھی کھلاڑی میچ میں کامیابی دلا سکتا ہے۔‘
ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ ’شان مسعود ٹھیک ہیں اور ان کے تمام ٹیسٹ بھی کلیئر آئے ہیں، وہ انڈیا کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے تیار ہیں، تاہم حتمی ٹیم کا اعلان وکٹ دیکھ کر کیا جائے گا۔‘

شیئر: