Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرپشن کے الزام میں بریگیڈیئر سمیت متعدد عہدیدار گرفتار

’مذکورہ افراد پر کرپشن کے علاوہ منصب کا ناجائز استعمال اور ذاتی مفادات کے حصول کے الزامات ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ادارہ انسداد کرپشن نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کے ایک اعلی عہدیدار سمیت متعدد سرکاری محکموں سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مذکورہ افراد پر کرپشن کے علاوہ منصب کا ناجائز استعمال اور ذاتی مفادات کے حصول کے الزامات ہیں۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’وزارت داخلہ کے تحت ایک سیکیورٹی ادارے میں بریگیڈیئر کے عہدے پر فائز شخص کو چار لاکھ 50 ہزار ریال رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے‘۔
’مذکورہ بریگیڈیئر نے ایک غیر ملکی سے 12 ہزار ریال رشوت لے کر اسے حج اجازت نامہ جاری کروایا  ہے‘۔
’وزارت انصاف میں کام کرنے والے اس کے ایک ساتھی کو بھی گرفتار کیا ہے جس نے مذکورہ شخص کے ساتھ مل کر 12 ملین ریال سے زیادہ جائیداد  کی ملکیت کے کاغذات میں جعلسازی کی ہے‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’اسی طرح ایک سرکاری ادارے میں اعلی عہدے پر فائز شخص کو ذاتی مفادات کے حصول کے الزام میں گرفتار کیا ہے‘۔
’اسی طرح میونسپلٹی میں کام کرنے والے ایک عہدیدار پر سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے میں سہولت پیش کرنے کا الزام ہے‘۔
’میونسپلٹی میں ایک اور عہدیدار کو گرفتار کیا ہے جس نے ایک خاتون سے 15 لاکھ ریال رشوت لے کر غیر منقولہ جائیداد اس کے نام کروانے میں مدد کی ہے‘۔

شیئر: