Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 27 ملین ڈالر کا عطیہ

اقوام متحدہ کی جانب سے امدادی کاموں میں یہ عطیہ استعمال کیا جائے گا۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب نے اتوار کے روز مشرق وسطی میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کو 27 ملین ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق  فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کی جانب سے کئے جانے والے  مختلف فلاحی کاموں میں یہ عطیہ استعمال کیا جائے گا۔
اردن میں سعودی سفیر نایف السدیری نے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔
اس موقع پر اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے انڈر سیکریٹری جنرل فلپ لازارینی اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور سربراہ ڈاکٹر احمد ابو ہولی موجود تھے۔
سعودی عرب کئی دہائیوں سے فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کے لیے سرفہرست عطیہ دہندگان میں سے ایک ہے۔

فلسطینیوں کے لیے سعودی عرب سرفہرست عطیہ دہندگان میں ہے۔ فوٹو عرب نیوز

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کی جانب سے خطے میں موجود5.6 ملین فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے مختلف خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔
 
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: