Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فضائیہ کی امارت میں ایئر وار فیئر اور میزائل ڈیفنس مشقوں میں شرکت

امارات کے الظفرۃ ایئربیس پر ہونے والی مشقیں ایک ماہ تک جاری رہیں گی( فوٹو ایس پی اے)
سعودی رائل ایئر فورس کے دستے متحدہ عرب امارات کے الظفرۃ ایئربیس پر ہونے والی’ ایئر وارفیئر اور میزائل ڈیفنس مشقوں میں شرکت کریں گے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ایئر وارفیئر اور میزائل ڈیفنس سسٹم کی مشقوں میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، یونان، سلطنت عمان، فرانس، جرمنی، انڈیا اور آسٹریلیا شریک ہیں۔ 
مشقوں کا آغاز رواں ہفتے کے آخر میں ہوگا اور یہ ایک ماہ تک جاری رہیں گی۔

اس موقع پر سعودی فضائیہ کے کمانڈر ترکی بن بندر بن عبدالعزیز موجود تھے۔(فوٹو ایس پی اے)

سعودی فضائیہ کے دستے کنگ عبدالعزیز ایئر بیس سے اتوار کو امارات کے لیے روانہ ہوئے۔ اس موقع پر سعودی فضائیہ کے کمانڈر ترکی بن بندر بن عبدالعزیز موجود تھے۔ 
ترکی بن بندر نے امارات میں ہونے والی  مشقوں میں شرکت کرنے والے سعودی فضائیہ کے دستے کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ’ ہمارے جوان فضائی مشقوں میں حصہ لینے کے لیے کس حد تک تیار ہیں اور اس سلسلے میں کیا تیاریاں کی ہیں‘۔
انہوں نے فضائی دستے میں شامل جوانوں سے کہا کہ ’وہ مشقوں سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی حربی اور پیشہ ورانہ استعداد کا بھرپورمظاہرہ کریں۔ شریک فضائی دستوں کو ممکنہ حد تک فائدہ پہنچائیں اور ان سے جتنا فائدہ اٹھاسکتے ہیں اٹھائیں۔‘

شیئر: