Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلائی ناس کی فیفا ورلڈ کپ کے دوران دوحہ کےلیے روزانہ 6 پروازیں

ریاض اور جدہ سے دوحہ کے لیے20 نومبر سے پروازیں شروع ہوں گی( فوٹو سبق)
سعودی فضائی کمپنی ناس ایئر (فلائی ناس) نے ریاض اور جدہ سے دوحہ کے لیے براہ راست پروازیں  20 نومبر سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق فلائی ناس نے بیان میں کہا کہ’ 20 نومبر سے 18 دسمبر 2022 تک قطرمیں فٹبال ورلڈ کپ ہورہا ہے۔ اس دوران ریاض اور جدہ  سے قطر کے دارالحکومت دوحہ کے لیے روزانہ براہ راست 6 پروازیں چلائی جائیں گی‘۔
فلائی ناس 20 نومبر سے ہفتے میں 30 پروازیں ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے چلانے کا پروگرام بناچکی ہے۔ 
فلائی ناس’ دنیا کو مملکت سے جوڑیں گے‘ کے سلوگن کے تحت سال رواں کے آغاز سے پروازوں اور ایئرپورٹس کی تعدا د میں توسیع کررہی ہے۔ 2030 تک 250 سے زیادہ ایئرپورٹس تک رسائی کا پروگرام ہے جبکہ 330 ملین افراد کو سفر کی سہولت فراہم کرنے کا ہدف ہے۔
فلائی نایس سے سفر کے لیے ہفتے میں کسی بھی بکنگ کے تمام چینلز استعمال کیےجاسکتے ہیں۔

شیئر: