Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی میں ٹریفک جرمانے جلد جمع کرانے پر 35 فیصد رعایت

ایک سال کے اندر جرمانہ ادا کرنے پر 25 فیصد رعایت ملے گی (فوٹوامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں ابوظبی ٹریفک پولیس نے ٹریفک خلاف ورزیوں پر عائد جرمانے پہلی فرصت میں جمع کرانے والوں کے لیے رعایت کا اعلان کیا ہے۔
60 دن کے اندرجرمانہ جمع کرانے پر 35 فیصد اور 60 دن سے ایک سال کے اندر جرمانہ ادا کرنے پر25 فیصد رعایت ملے گی۔ 
الامارات الیوم کے مطابق  ابوظبی ٹریفک پولیس نے بیان میں کہا کہ ’ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانے کسی منافع  کے بغیر مقررہ بینکوں کے ذریعے قسطوں میں بھی جمع کرائے جاسکتے ہیں‘۔
ابوظبی نیشنل بینک، الامارات الاسلامی، المشرق، ابوظبی کمرشل اورابوظبی اسلامی بینکوں میں سے کسی ایک بینک میں ٹریفک خلاف ورزی کا جرمانہ قسطوں میں  ادا کیا جاسکتا ہے۔ 
ابوظبی پولیس کا کہنا ہے کہ’ جرمانوں کی ادائیگی چار چینلز کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ ان میں ابوظبی پولیس کی ویب سائٹ، سماٹ ایپ (تم، شرطہ ابوظبی) ، اسعاد سروس سینٹر اور براہ راست ادائیگی کی شامل ہیں۔ 
ابوظبی پولیس کی جنرل کمانڈ نے ’آگے  بڑھو اور فائدہ اٹھاؤ‘ کے سلوگن کے تحت آگہی مہم شروع کی ہے۔ اس کے ذریعے عوام کو ٹریفک خلاف ورزیوں کے چالان جلد جمع کرانے پر مختلف سہولتوں اور رعایتوں سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی جارہی ہے۔

شیئر: