Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی کورٹ نے ڈرائیور کو 20 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دے دیا

ایک لاکھ 15 ہزار درہم کا معاوضہ طلب کیا گیا تھا۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں ابوظبی کی ایک عدالت نے شاہراہ پر دوسری گاڑی کے ڈرائیور کا تعاقب کرے اور اچانک اس کی گاڑی کے آگے پہنچ کر بریک لگانے والے ڈرائیور کو 20 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق پرائمری کورٹ سے رجوع کرکے متاثرہ ڈرائیور نے الزام لگایا تھا کہ شاہراہ سے سفر کرتے ہوئے اس کا تعاقب کیا گیا اور پھر اچانک بریک لگا کر گاڑی ریورس کی۔
 ڈرائیور کی اس حرکت سے اسے ذہنی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔ اسے ایک لاکھ 15 ہزار درہم کا معاوضہ دلوایاجائے۔ وکیل کے اخراجات اور عدالتی و دیگر فیس بھی ادا کرائی جائیں۔
پرائمری کورٹ نے کیس کی سماعت سے انکار کردیا تھا تاہم اپیل کورٹ نے پرائمری کورٹ کے فیصلے کو کالعدم کرکے ڈرائیور کو بیس ہزار درہم ذہنی اذیت کی تلافی کے لیے ادا کرنے کا حکم دیا۔
اپیل کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ گاڑی کے سامنے اچانک بریک لگا کر ڈرائیور نے گاڑی اور اس کے مالک کی زندگی کو خطرہ لاحق کردیا تھا۔ ریورس کرکے گاڑی کو نقصان پہنچانے کی بھی کوشش کی۔
عدالت نے یہ حکم بھی دیا کہ متاثرہ فریق کو انصاف کی خاطر عدالت سے رجوع کرنے کے لیے جو اخراجات کرنے پڑے ہیں وہ بھی اسے ادا کیے جائیں۔

 

امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: