Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر اسلام آباد جائیں گے: کامران بنگش

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اعلٰی تعلیم کامران بنگش نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے پہلے چار دن کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
پیر کو اردو نیوز سے گفتگو میں صوبائی وزیر کامران بنگش نے کہا کہ مارچ میں شرکت کے لیے پشاور ڈویژن سے بڑی تعداد میں کارکنوں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے۔
ان کے مطابق ’پہلے مرحلے میں ہر وزیر اور ایم پی اے دو ہزار کارکنوں کو ساتھ لے کر جائیں گے۔ وہ چار روز اسلام آباد میں قیام کریں گے اور پھر ان دو ہزار کارکنوں کی جگہ نئے کارکن جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’اس حکمت عملی کے تحت ہمارے کارکن آرام کرسکیں گے اور تازہ دم ہو کر مارچ میں شرکت کریں گے۔
کامران بنگش کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ہم پُرامن احتجاج کے لیے جائیں گے۔ اپنی حفاظت کے لیے لائسنس والا اسلحہ بھی ساتھ لے کر جائیں گے۔‘
انہوں نے انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر حکومت نے غنڈہ گردی کی تو اپنے دفاع کا حق رکھتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ راستے سے رکاوٹوں کو ہٹانے کے لیے الگ سے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو فرنٹ لائن پر ہوں گی۔
اسلام آباد پہنچنے کے بعد چار روز کے قیام و طعام کے انتظامات مکمل کر لیے گے ہیں، مزید رکنا پڑا تو تیاری کر لیں گے۔‘

شیئر: