Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

31 اکتوبر کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 255.65 اور یورو کی شرح تبادلہ 219.32 روپے ریکارڈ کی گئی۔
 پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ ایکسچینج رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1.58 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 222.47 روپے سے کم ہو کر 220.89 روپے ہو گئی ہے۔
پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت 58.79، اماراتی درہم 60.13، کویتی دینار 713.11، عمانی ریال 573.72، بحرینی دینار 585.98 اور قطری ریال کی قدر 60.43 روپے رہی۔
برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 255.65 اور یورو کی شرح تبادلہ 219.32 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب 31 اکتوبر کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 225.5 اور قیمت فروخت 228 جب کہ سعودی ریال قیمت خرید 61.5 اور قیمت فروخت 62.1 روپے ریکارڈ کی گئی۔
اماراتی درہم کی قیمت خرید 65.4 اور قیمت فروخت 66 جب کہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 266 اور قیمت فروخت 269 روپے ریکارڈ کی گئی۔

شیئر: