Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ، بنگلہ دیشی مشترکہ بزنس کونسل کا قیام، مفاہمتی یادداشت پر دستخط 

باہمی دلچسپی کے متعدد شعبوں میں تعاون کے فروغ کا فیصلہ کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب اور بنگلہ دیش نے مشترکہ بزنس کونسل کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط  کیے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پیر کو سعودی بنگلہ دیشی کمیشن کے اجلاس میں سعودی وفد کی قیادت نائب وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود ڈاکٹر عبداللہ بن ناصر ابوثنین نے کی جبکہ  بنگلہ دیشی ٹیم کی سربراہی سیکریٹری خزانہ شریفہ خان نے کی ہے۔ 
فریقین نے باہمی دلچسپی کے متعدد شعبوں میں تعاون کے فروغ کا فیصلہ کیا ہے۔

فریقین نے کمیشن کی قراردادوں اور بات چیت کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا (فوٹو ایس پی اے)

سعودی عرب اور بنگلہ دیش نے نے خواہش ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے برادر عوام اور قائدین اہم شعبوں میں پائدار ترقی کی جدوجہد مل کر کرنا چاہتے ہیں۔
اجلاس کے اختتام پر فریقین نے کمیشن کی قراردادوں اور بات چیت کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔
فریقین نے دونوں برادر ملکوں کی آزوؤں کی تکمیل کے لیے باہمی تعاون کے استحکام کا بھی عزم ظاہر کیا ہے۔ 

شیئر: