Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب ٹرانسلیشن آبزرویٹری کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

عرب لیگ کی تعلیمی، ثقافتی اور سائنسی تنظیم کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے گئےہیں ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت ثقافت کی نمائندگی کرنے والے لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن کمیشن نے عرب لیگ کی تعلیمی، ثقافتی اور سائنسی تنظیم کے ساتھ ریاض میں عرب ٹرانسلیشن آبزرویٹری کے قیام کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق یہ کئی منصوبوں میں سے ایک ہے جو مملکت نے عرب لیگ کی تعلیمی، ثقافتی اور سائنسی تنظیم کے ساتھ  ایک ڈیجیٹل ببلیوگرافک کا ڈیٹا بیس بنانے اور ترجمہ کی خدمات فراہم کرنے کے لیے قائم کیے ہیں۔
آبزرویٹری کا مقصد عربی ترجمے کی تحریک کے لیے ایک متحدہ عرب منصوبے کی حمایت کرنا ہے۔
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے اس انیشیٹو کی سرپرستی کرنے پر مملکت کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
عرب لیگ کی تعلیمی، ثقافتی اور سائنسی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل محمد ولد اعمر نے سعودی عرب کی شراکت داری پر شکریہ ادا کیا جس نے آبزرویٹری کو عربی سے تصدیق شدہ ترجمہ کے لیے ایک اہم حوالہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ ’ یہ تعاون ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب خطے میں عالمی اور ثقافتی علم کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے اور  اس دور میں عربی سے اور اس میں ترجمہ کو سب سے اہم منصوبوں میں سے ایک بنانا ہے‘۔
محمد ولد اعمر نے وضاحت کی کہ یہ آبزرویٹری عرب ممالک میں ترجمے کی نقل و حرکت کی نگرانی اور دستاویزات کے ساتھ ساتھ جدید ترین ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے ترجمے کی صنعت کی حقیقت اور نقل و حرکت کے بارے میں درست اعداد و شمار فراہم کر کے ترجمے کے چینلز کو مربوط کرے گی۔
آبزرویٹری میں متعدد شعبے ہوں گے جو خصوصی خدمات پیش کرتے ہیں جیسے کہ ترجمہ شدہ کتابوں کی ببلیوگرافک، اشاعتی اداروں اور مترجمین کی ڈائرکٹری، مقامی اور بین الاقوامی سطح پر ترجمہ کے شعبے میں ماہرین کی فہرست شامل ہے۔

شیئر: