Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی طرف سے برازیل کے صدر کو مبارکباد

ڈسعودی قیادت نے برازیل کے نو منتخب صدر کو تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے برازیل کے صدر لولا دا سیلفا کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے برازیل کے نو منتخب صدر کو تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں۔
سعودی قیادت نے اپنے مکتوبات میں کہا ہے کہ ’ہمیں آپ کی کامیابی پر خوشی ہے‘۔
سعودی قیادت نے کہا ہے کہ ’اس کامیابی پر ہماری طرف سے مبارکباد اور کامیابی کی امید کا اظہار ہے‘۔
’ہم امید رکھتے ہیں کہ برازیل کی نئی حکومت کامیابی اور کامرانی کی نئی منزلیں طے کرے گی جبکہ ملک اور عوام کے لیے مزید ترقی کے خواہشمند ہیں‘۔
 

شیئر: