Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جھانوی کپور سینما ہال میں پاپ کارن کیوں بیچ رہی ہیں؟

4  نومبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’مِلی‘ میں جھانوی کپور مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
بالی وُڈ کی اداکارہ جھانوری کپور کے بارے میں ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ سینما ہال میں کھڑی پاپ کارن بیچ رہی ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈٰیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جھانوی کپور سینما ہال میں فلم دیکھنے کے لیے آنے والے لوگوں کو پاپ کارن بیچ رہی ہیں۔
اداکارہ جھانوی کپور کا سینما ہال میں پاپ کارن بیچنے کا مقصد دراصل اپنی آنے والی فلم ’مِلی‘ کی تشہیر کرنا تھا۔
4  نومبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’مِلی‘ میں جھانوی کپور مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ فلم میں ان کے ساتھ سنی کوشل اور منوج پاہوا بھی شریک ہیں۔
تھرلر اور خوف سے بھرپور فلم ملی کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو پڑھائی کی غرض سے کینیڈا جانا چاہتی ہے لیکن انڈیا میں فاسٹ فوڈ کے ریستوران میں نوکری کرنے کے دوران فریزر روم میں پھنس جاتی ہے۔
فلم مِلی 2019 میں جنوبی انڈیا کی ملیالم زبان میں بننے والی سُپر ہِٹ فلم 'ہیلین' کا ری میک ہے جس کی ہدایتکاری بھی ہیلین فلم کے ہدایتکار ماتھوکٹی زیویئر نے کی ہے۔
جھانوی کپور کو پاپ کارن بیچتا دیکھ کر انسٹاگرام پر صارفین کی جانب سے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
اداپا نے تبصرہ کرتے ہوئے پوچھا کہ ’جھانوی کپور نے پاپ کارن دیتے وقت دونوں ہاتھوں میں دستانے کیوں پہنے ہوئے ہیں؟‘
محمد شکیل نے لکھا کہ ’اس کے بعد کہیں سینما میں پاپ کارن کا دام مزید نہ بڑھ جائے، اب بھی خریدنے کے لیے بجٹ دیکھنا پڑتا ہے۔‘
نیتا نے لکھا کہ ’فلم کی تشہیر کے لیے یہ لوگ کچھ بھی کرسکتے ہیں، اس وقت اِن کو عوام یاد آجاتی ہے۔‘

شیئر: