Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ2022، مملکت میں داخلے کے لیے ’ھیا‘ پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ پاسپورٹ استعمال کریں

ضوابط کے بارے میں جاننے کے لیے یونیفائیڈ سکیورٹی آپریشنز کال سینٹر 911 پر کال کی جا سکتی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی محکمہ پاسپورٹ ’جوازات‘ نے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے شہریوں میں سے فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 میں شرکت کے خواہشمند افراد پر زور دیا کہ وہ ’ھیا‘ پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ پاسپورٹ کے ساتھ مملکت میں داخل ہوں۔
سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے ’واس‘ کے مطابق جوازات نے سلوا لینڈ پورٹ کے ذریعے گاڑیوں پر روانگی کے لیے جی سی سی کے شہریوں کو قطر کی طرف سے اعلان کردہ خصوصی ضابطوں کی پاسداری کی ہدایت کی ہے۔
جوازات نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قطر کا سفر کرنے کے خواہشمند افراد شہری ہوں، رہائشی ہوں یا ’ھیا ٹکٹ‘ کے حامل سیاح ہوں، کسی بھی متعلقہ ضابطے کے بارے میں جاننے کے لیے یونیفائیڈ سکیورٹی آپریشنز کال سینٹر کو 911 پر کال کر سکتے ہیں۔
اس کے لیے ویب سائٹ لنک HereForYou.sa سے بھی مدد لی جا سکتی ہے جس کا مقصد مملکت سے ورلڈ کپ میں شرکت کے خواہشمندوں کے لیے سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔

شیئر: