دراندازگرفتار، 30 کلوگرام چرس برآمد
ہائی وے پولیس نے ملزمان کو متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا(فوٹو، ٹوئٹر)
ہائی وے پولیس نے تین غیرقانونی طورپرسرحد عبورکرکے آنے والوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 30 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔
عاجل نیوز نے ادارہ امن عامہ کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق ایتھوپیا سے ہے۔ ہائی وے پرسفر کے دوران خصوصی ٹاسک فورس کے اہلکاروں نے تفتیش کی غرض سے انہیں روکا تو معلوم ہوا کہ وہ غیرقانونی طورپرسرحد عبورکرکے آئے۔
ملزمان کےسامان کی تلاشی لینے پروہاں رکھی گئی چرس برآمد ہوئی جس کا مجموعی وزن 30 کلو گرام تھا۔ ہائی وے پولیس نے ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرکے انہیں متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا۔