Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سبسکرپشن سروس کا آغاز: ٹوئٹر بلیو بیچ کے لیے اب ماہانہ 8 ڈالر دینا پڑے گا

نئے سبسکرپشن سروس کے تحت ویریفائیڈ اکاؤنٹس کو بلیو بیچ کی آٹھ ڈالر میں فراہمی بھی شامل ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے سنیچر کو اپنے صارفین کے لیے 8 ڈالر ماہانہ سبسکرپشن سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نئے سبسکرپشن سروس کے تحت ویریفائیڈ اکاؤنٹس کو بلیو بیچ کی آٹھ ڈالر میں فراہمی بھی شامل ہے۔
دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ٹوئٹر کے ویریفکیشن سروس کو امریکہ کے مڈٹرم انتخابات سے پہلے مکمل تبدیل کر دیا ہے۔
خیال رہے ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ ویب سائٹ پر موجود ویریفائڈ اکاؤںٹس کو ماہانہ 20 ڈالر تک فیس دینی پڑے گی، تاہم بعد ازاں انہوں نے تنقید کے بعد فیس کو کم کرکے 8 ڈالر کردیا تھا۔
ایپل آئی او ایس ڈیوائسز کو بھیجے گئے اپڈیٹس کے مطابق ٹوئٹر صارفین اب اکاؤنٹ بناتے وقت سلیبریٹیز، کمپنیز یا سیاستدانوں کی طرح بلیو بیچ حاصل کر سکتے ہیں۔
ویریفکیشن  کے طریقہ کار میں تبدیلی کا مطلب ٹوئٹر کا موجودہ ویریفکیشن سسٹم کا خاتمہ ہے جس کا آغاز 2009 میں ہائی پروفائل شخصیات کے فیک اکاؤنٹس بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔
ویریفکیشن کے طریقہ کار میں موجودہ تبدیلی سے قبل ٹوئٹر کے چار لاکھ 23 ہزار ویریفائیڈ صارفین تھے۔

شیئر: