Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعظم سواتی کہاں ٹھہرے؟ سپریم کورٹ، بلوچستان ہائی کورٹ کی اپنی اپنی وضاحت

بیان کے مطابق لاجز کے انتظامی امور رجسٹرار سپریم کورٹ کے پاس ہیں (فوٹو: سکرین گریب)
سپریم کورٹ آف پاکستان نے  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کی جانب سے جوڈیشل لاجز کوئٹہ میں قیام کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔
اتوار کو سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ وضاحت میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ جوڈیشل لاجز میں صرف موجودہ اور ریٹائرڈ ججز قیام کر سکتے ہیں۔
بیان کے مطابق لاجز کے انتظامی امور رجسٹرار سپریم کورٹ کے پاس ہیں۔
وضاحت میں کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی نے سپریم کورٹ جوڈیشل لاجز کوئٹہ میں قیام نہیں کیا بلکہ بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی میں قیام کیا جو سپریم کورٹ کے کنٹرول میں نہیں۔
تاہم سپریم کورٹ کی وضاحت کے تھوڑی دیر بعد بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل راشد محمود نے بھی اعظم سواتی کے حوالے سے وضاحت جاری کر دی۔
راشد محمود کے وضاحتی کے مطابق جوڈیشل اکیڈمی 2019  سےانسکمب روڈ (وزیراعلیٰ ہاؤس سے ملحقہ) ایک پرانی عمارت میں کام کررہی ہے جہاں قیام یا ریسٹ ہاؤس کا کوئی بندوبست نہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز اعظم سواتی نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی مبینہ ذاتی ویڈیو اس وقت کی ہے جب کوئٹہ دورے میں اُنھوں نے سپریم کورٹ میں ججز ریسٹ ہاؤس میں قیام کیا تھا۔

شیئر: