Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ٹی وی میزبان لجین عمران ’دبئی بلنگ‘ شو میں پسندیدہ قرار

لجین عمران نے شو میں اپنے فن کا اظہار کر کے ناظرین کے دل جیت لیے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
نیٹ فلکس کے تازہ ترین شو دبئی بلنگ دیکھنے کے بعد سعودی ٹی وی کی معروف میزبان لجین عمران کی شمولیت اور اداکاری پر مختلف شخصیات نے سوشل میڈیا پر تعریف اور تنقید کا ملا جلا  اظہار کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق بہت سے لوگوں نے نیٹ فلکس کی اس سیریز کا موازنہ دبئی کی حقیقی گھریلو خواتین  کی زندگی سے بھی کیا ہے حالانکہ اس شو میں دبئی کا لگژری لائف سٹائل دکھایا گیا ہے۔

دبئی بلنگز کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنے شاہانہ طرز زندگی اور ذاتی زندگیوں کا اظہار کرتے ہوئے لجین عمران نے شو میں یہ دکھا کر ناظرین کے دل جیت لیے ہیں کہ وہ اپنے خاندان کے افراد کا کتنا خیال رکھتی ہیں۔
قبل ازیں لجین عمران نے بینک میں کام کرنے کے بعد ٹیلی ویژن سکرین پر جاتے ہوئے بحرین سے اپنے فنی کیرئیر کا آغازکیا جہاں سےانہوں نے عرب دنیا میں اپنی شناخت بنائی۔

بحرین ٹی وی اور ایک معروف پروگرام  روتانا خلجیہ کے کئی شوز میں میزبان کے طور پر کامیابی حاصل کی اور ایک عرصے تک ایم بی سی ٹی وی پر مارننگ شو صباح الخیر یا عرب (گڈ مارننگ عربز) کے نام سے عرب دنیا کے جانے پہچانے چہروں کو متعارف کرایا۔

عرب خطے میں لجین کے فن اور اندازکو سراہتے ہوئے انہیں محمد بن راشد ایوارڈ برائے رواداری کے ساتھ ساتھ لندن میں عرب خواتین فاؤنڈیشن کی جانب سے 2018 کی عرب خاتون آف دی ایئر کے طور پر ایوار ڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔
دبئی بلنگ شو کو دیکھنے کے بعد ناقدین نےاپنے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ملے جلے ردعمل کو اظہار کیا  ہے۔
فوٹوز بشکریہ: عرب نیوز

شیئر: