Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کارگو سروس کےلیے دی گئی مہلت 7 دسمبر کو ختم ہوگی

مہلت کے دوران پرمٹ جاری کرانے والوں سے فیس نہیں لی جائے گی( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ’ کارگو سروس سے منسلک افراد و اداروں کو اصلاح حال کےلیے دی گئی مہلت ختم ہونے میں صرف 30 دن باقی ہیں‘۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ ’7 دسمبر کو اندرون مملکت کارگو سروس کے حوالے سے مہلت ختم ہوجائے گی‘۔ 
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’مہلت کا مقصد کارگو سروس سے منسلک افراد اور اداروں کو سارا کاروبار قانون کے دائرے میں لانے کا موقع دینا ہے جو افراد یا ادارے بغیر اجازت کے کام کررہے ہیں وہ پرمٹ جاری کرالیں‘۔ 
’ایسے افراد یا ادارے جن کے پاس 3500 کلو گرام سے زیادہ وزنی گاڑیاں کارگو سروس میں استعمال ہورہی ہوں اوران کی تعداد 9 سے زیادہ ہو تو انہیں کارگو سروس کے پرمٹ جاری کرانا ہوگا‘۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’مہلت کے دوران جو افراد اور ادارے پرمٹ جاری کرالیں گے ان سے وہیکل رجسٹریشن پرمٹ فیس نہیں لی جائے گی۔ پرائیویٹ ٹرانسپورٹ سے پبلک ٹرانسپورٹ میں تبدیل کرنے والی کارروائی بلا کسی رکاوٹ انجام دی جائے گی‘۔
اس حوالے سے گاڑیوں کی نمبر پلیٹ جاری ہوگی۔ علاوہ ازیں یہ تمام کام ٹرانسپورٹ سے متعلق خلاف ورزیوں کے جرمانے کی شرط کے بغیر مکمل کیے جائیں گے۔ 

شیئر: