Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرامہ ’طاش ما طاش‘ رمضان میں پیش کیاجائے گا

ڈرامے میں سعودی معاشرے کے مسائل کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا جاتا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے کہا ہے کہ اس سال رمضان کے مہینے میں معروف سعودی ٹی وی سیریل ’طاش ما طاش‘ ایم بی سی چینل سے پیش کیا جائے گا۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق مشہور سعودی ٹی وی سیریل میں معروف اداکار ناصر القصبی اور عبداللہ السدحان کی جوڑی حسب معمول شامل رہے گی۔ برسہا برس سے طاش ماطاش میں ان کی جوڑی عرب ناظرین میں مقبول ہوہے۔ 
طاش ما طاش نامی ٹی وی سیریل  17 برس سے زیادہ عرصے سے سعودی معاشرے کے سماجی مسائل  کامیڈی انداز میں پیش کر رہا ہے۔

 سعودی عرب میں مقبول ڈرامے کا آغاز 1993 میں ہوا تھا (فوٹو: ٹوئٹر)

 اس کا آغاز 1993 میں سعودی ٹی وی چینل سے ہوا تھی اس کے بعد  2006 میں ایم بی سی سے یہ سیریل باقاعدگی سے پیش کیا جانے لگا۔ 
2008 میں طاش ما طاش کی وی سیریل کو بند کردیا گیا تھا اس کی جگہ نیا سیریل ’کلنا عیال قریہ‘ (ہم سب اہل قریہ ہیں ) شروع کیا گیا تھا۔ 2011 تک اس کا سلسلہ جاری رہا۔ 
طاش ما طاش  سعودی منظر نامے پر بہت اثر انداز ہوا۔ اس کے کلپس عرب گھرانوں کی دلچسپی کا محور بن گئے۔ اب بھی اس کے نمایاں کلپ سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیے جا رہے ہیں۔ السدحان اور القصبی نے  خاص طرز کی کامیڈی متعارف کرائی۔ 
جنوری  2019  میں آل الشیخ نے کہا تھا کہ وہ جلد ہی ناصر القصبی اور عبداللہ السدحان کو عظیم الشان ٹی وی سیریل میں لانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور دونوں کا مشترکہ پروگرام معاشرے کے لیے خوبصورت تحفہ ہوگا۔

شیئر: