لندن کی عدالت میں برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں عدالت نے شہباز شریف کو مزید وقت دینے سے انکار کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ اخبار کے جواب پر جواب الجواب جمع کروائیں ورنہ انہیں ڈیلی میل کو مقدمے کا خرچ دینا پڑے گا۔
اس حوالے سے جمعے کو ٹوئٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق حکومت کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے اسے شہباز شریف کی شکست قرار دیا، تاہم وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ڈیلی میل کی پلانٹڈ سٹوری عمران خان اور شہزاد اکبر کی فلاپ پروڈکشن تھی، اسے قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔‘
مزید پڑھیں
-
سابق وزیراعظم نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا گیاNode ID: 716611
-
میں کہتا ہوں جو میرٹ پر ہو اسے آرمی چیف بننا چاہیے: عمران خانNode ID: 716886
ان کا کہنا تھا کہ ’ہم اپنے کیس کو بیان کرنے کا مقدمہ جیت چکے ہیں۔‘
شہزاد اکبر نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ ’وزیراعظم شہباز شریف کو ڈیلی میل کے صحافی ڈیوڈ روز کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں تاخیر کی درخواست پر لندن کی ہائی کورٹ میں سہ طرفہ شکست ہوئی ہے۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’عدالت نے وزیراعظم کے کیس کی سماعت میں مزید وقت دینے سے انکار کیا ہے اور انہیں ڈیلی میل کے دفاعی بیان کا قابل قبول جواب جمع کروانے کا حکم دیا ہے اور سماعت کے اخراجات بھی جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ اب اگر شہباز شریف کوئی قابل قبول جواب جمع کرواتے ہیں تو ٹرائل اگلے سال ہوگا اور اگر ایسا کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو انہیں پورے مقدمے کے اخراجات ڈیلی میل کو ادا کرنا ہوں گے۔‘
مقامی میڈیا کے مطابق شہباز شریف کے وکلا نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ وزیراعظم پاکستان ابھی مصروف ہیں، اس لیے جواب کے لیے مزید وقت دیا جائے۔ اس پر جسٹس میتھیو نیکلن نے اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ’میری عدالت میں وزیراعظم اور عام آدمی برابر ہیں۔‘
Big news in Daily mail defamation case in London.
Pakistan PM @CMShehbaz faced befitting 3 stage defeat in his application for (indefinite) delay in defamation case in the High Court in London against Daily Mail & @DavidRoseUK 1/3— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) November 10, 2022