Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’امارات میں گولڈن اقامے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں‘

حکام کا کہنا ہے کہ گولڈن اقامہ کے اجرا کا مطلب دائمی اقامہ نہیں ہے۔(فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں ابوظبی سرکاری خدمات کے ادارے (تم) نے کہا ہے کہ ریاست میں گولڈن اقامہ ہولڈر کو مستقل اقامے کی سہولت نہیں دی جاتی۔
الامارات الیوم کے مطابق ابوظبی سرکاری خدمات کے ادارے کا کہنا ہے کہ ’ابوظبی میں مخصوص زمروں میں شامل افراد کے لیے گولڈن اقامے کی سہولت ہے۔ یہ اقامہ تخلیق کاروں، سکالرز، سرمایہ کاروں اور منفرد صلاحیت کے حامل افراد کو دیا جاتا ہے‘۔
گولڈن اقامہ ویزہ طویل المیعاد ہوتا ہے۔ ہر پانچ یا دس سال میں اس کی توسیع کی جاتی ہے۔
اقامے میں توسیع مقررہ زمرے کے تحت ہوتی ہے تاہم گولڈن اقامہ کے اجرا کا مطلب دائمی اقامہ نہیں ہے۔
ابوظبی حکومت کا کہنا ہے کہ’ گولڈن اقامے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔ منظور شدہ زمروں میں سے کسی ایک زمرے سے تعلق رکھنے والے شخص کو گولڈن اقامہ ویزہ کے اجرا کی درخواست کا موقع دیا جاتا ہے۔‘
مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والے افراد درخواست دے سکتے ہیں اور انہیں گولڈن اقامہ مل سکتا ہے۔

شیئر: