Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہین شاہ آفریدی لمبے عرصے کے لیے کرکٹ سے باہر ہو سکتے ہیں: رپورٹ

شاہین شاہ آفریدی ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلش بیٹر ہیری بروک کا کیچ پکڑتے وقت انجری کا شکار ہوئے تھے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
انگلینڈ کے خلاف اتوار کو ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہونے والے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کئی مہینوں تک کرکٹ فیلڈ سے باہر ہوسکتے ہیں۔
کرک انفو کے مطابق شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری کے سبب لمبے دورانیے کے لیے کرکٹ کھیلنے سے قاصر رہیں گے اور شاید وہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز بھی نہ کھیل پائیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جس انجری سے شاہین شاہ آفریدی ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل صحتیاب ہوئے تھے اس میں انگلینڈ کے خلاف فائنل کے دوران شدت آگئی ہے۔ فاسٹ بولر شاداب خان کی گیند پر انگلش بیٹر ہیری بروک کا کیچ پکٹرے وقت گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی پاکستان میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے اور انہوں نے انگلینڈ میں اپنے علاج کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ سے کچھ دن پہلے آسٹریلیا میں پاکستانی ٹیم کو جوائن کیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین شاہ آفریدی کی انجری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مزید معلومات جاری کرنے سے قبل شاہین شاہ آفریدی کی انجری کا جائزہ لیں گے جس کے لیے انہیں کچھ وقت درکار ہے۔

شیئر: