Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وائلڈ لائف سنٹر نے پرائیوٹ گیسٹ ہاؤس سے آٹھ شیر قبضے میں لے لیے

آٹھ شیر اور ایک بھیڑیا ایک ریسٹ ہاؤس میں رکھے گئے تھے (فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب کے قومی مرکز برائے تحفظ جنگلی حیات نے ریاض کے قصبے مزاحمیہ سے چند شیر اور ایک بھیڑیا اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
العربیہ کے مطابق نیشنل وائلڈ لائف پروٹیکشن سنٹر نے بتایا کہ یہ کارروائی سکیورٹی فورس کی مدد سے کی گئی۔
وائلڈ لائف سنٹر کی جانب سے قبضے میں لیے گئے آٹھ شیر اور ایک بھیڑیا ایک ریسٹ ہاؤس میں رکھے گئے تھے جو کہ ماحولیاتی نطام کو متاثر کرنے کے مترادف ہے۔
سعودی وائلڈ لائف پروٹیکشن سنٹر نے وضاحت کی ہے کہ (جنگلی) شکاری جانور رکھنے والوں کو 10 سال قید یا تین کروڑ ریال تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

شیئر: