Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی فلم ’راولپنڈی ایکسپریس‘ میں شعیب اختر کون بنے گا؟

شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم کی اجرا کی تاریخ نہیں بتائی گئی (فوٹو: عمیر جیسوال، ٹوئٹر)
پاکستانی فلم ’راولپنڈی ایکسپریس‘ میں دنیائے کرکٹ کے تیز ترین بولر شعیب اختر کی زندگی کو موضوع بنایا گیا ہے۔
پاکستانی اداکار وگلوکار عمیر جسوال نے بدھ کو اپنی ٹوئٹر پروفائل پر اعلان کیا کہ وہ شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم ’راولپنڈی ایکسپریس‘ میں پاکستانی بولر کا کردار نبھائیں گے۔
عمیر جیسوال نے یہ موقع ملنے پر خوشی کا اظہار کیا تو متعدد افراد نے ان سے دریافت کیا کہ فلم کا ٹیزر کب ریلیز کیا جائے گا۔
ارسل نے آنے والی پاکستانی فلموں کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کیا تو پرجوش ہونے کی تصدیق کی۔

حنا خان نے لکھا کہ ’امید ہے یہ ایک اچھی فلم ہو گی۔‘

دانیال احمد نے منصوبے پر شعیب اختر کی رائے جاننا چاہی تو لکھا کہ آپ کا انتظار رہے گا۔

47 سالہ شعیب اختر کو کرکٹ کے میدانوں میں راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔
متعدد کرکٹ فینز نے شعیب اختر کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ’راولپنڈی ایکسپریس‘ کی تاریخ اجرا کا ذکر کیا تو بتایا کہ یہ 16 نومبر 2023 کو ریلیز کی جائے گی۔
یہ فلم اس لحاظ سے ایک منفرد منصوبہ ہے کہ اس سے قبل کسی پاکستانی کھلاڑی پر کوئی انٹرنیشنل فلم نہیں بنائی گئی ہے۔
قبل ازیں جولائی کے مہینے میں شعیب اختر نے فلم سے متعلق منصوبے کا اعلان کیا تھا۔
فینز کے لیے ’ایسی سواری جو پہلے کبھی نہ کی ہو‘ کا استعارہ استعمال کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ’یہ کسی پاکستانی کھلاڑی پر بننے والی پہلی بین الاقوامی فلم ہو گی۔‘

شیئر: