صوبہ سندھ کے علاقے سیہون میں زائرین کی وین گڑھے میں گر گئی جس سے 20 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
ایس ایس پی جامشورو عمران قریشی کے مطابق یہ حادثہ سیہون میں انڈس ہائی وے پر ٹول پلازا کے قریب پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقعے پر پہنچ گئی۔
انہوں نے بتایا کہ چھ بچوں اور دو خواتین سمیت آٹھ مسافروں کو فوری ریسکیو کیا گیا جبکہ زخمی مسافروں کو سیہون ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایس ایس پی جامشورو عمران قریشی نے مزید بتایا کہ ’حادثے کا شکار ہونے والی وین خیرپور میرس سے درگاہ سیہون شریف جارہی تھی۔‘
ریسکیو حکام کے مطابق سندھ حکومت نے سیلاب کا پانی نکالنے کے لیے دو ماہ قبل انڈس ہائی وے پر کٹ لگایا تھا جسے ابھی تک پُر نہیں کیا گیا تھا۔