Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: گرم چشمے کے منصوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع

اس کا ٹھیکہ 50 سال کے لیے دیا جائے گا۔ (فوٹو سبق)
جدہ میونسپلٹی نے مکہ مکرمہ ڈورسٹ روڈ پراجیکٹ کو کامیاب بنانے کے لیے اللیث میں گرم چشمے سے کاروباری فائدہ اٹھانے کی پیشکش کر دی۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ میونسپلٹی نے پیشکش کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاروں کو تکنیکی معلومات فراہم کی جائیں گی مثلا گرم چشمے کو سیرگاہ بنانے، اس کی دیکھ بھال، اس کے انتظامات اور گرم چشمے سے علاج کی سیاحت کے فروغ کی حکمت عملی بتائی جائے گی۔ 

یہاں لوگ علاج معالجے کے لیے آئیں گے۔ (فوٹو سبق)

جدہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ گرم چشمے کا علاقہ 86 ہزار مربع میٹر سے زیادہ رقبے میں پھیلایا جائے گا جہاں سیاحتی، تفریحاتی اور صحت پروگرام نافذ کیے جائیں گے۔ اس کا ٹھیکہ پچاس سال کے لیے دیا جائے گا۔ 
جدہ میونسپلٹی نے بتایا کہ اللیث کمشنری کی غمیقہ تحصیل میں واقع گرم چشمہ سیاحوں کی دلچسپی کے دائرے میں آتا ہے۔ یہ مکہ مکرمہ ریجن کے ٹورسٹ روڈ پروگرام کا حصہ  ہوگا۔ اس میں سرمایہ کار مختلف حوالوں سے دلچسپی لیں گے۔ یہاں لوگ علاج معالجے کے لیے آئیں گے۔ یہاں گرم پانی 19 چشموں سے نکل رہا ہے۔ محل وقوع آب و ہوا کے حوالے سے بے حد عمدہ ہے۔ علاقہ پرکشش اور ہموار ہے۔ 

گرم چشمے کا علاقہ 86 ہزار مربع میٹر تک پھیلایا جائے گا۔ (فوٹو سبق)

جدہ میونسپلٹی نے گرم چشمے کے پروجیکٹ میں حصہ لینے  کے خواہشمند حضرات کو بنیادی معلومات حاصل کرنے کے لیے ’فرص‘ سے رجوع کرنے کے لیے کہا ہے۔ یہ بلدیاتی انویسٹمنٹ گیٹ ہے اس کا لنک https://furas.momra.gov.sa ہے۔ سمارٹ موبائل ایپ کے  ذریعے بھی اس حوالے سے معلومات حاصل  کی جاسکتی ہیں۔ 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: