Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد بینکاک میں ایشیا پیسیفک اکنامک فورم کے صدر دفتر پہنچ گئے

ولی عہد مملکت و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بنکاک میں منعقدہ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن فورم کے صدر دفتر پہنچ گئے جہاں فورم کے تحت ’اے پی ایس سی 2022 ‘ کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان جمعرات کی شب جنوبی کوریا کے دورے کے بعد تھائی لینڈ پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیزآل سعود کا دورہ تھائی لینڈ ایسے موقع پرہوا رہا ہے جب بینکاک میں ایشیا اوربحرالکاہل کے حوالے سے اقتصادی تعاون فورم سربراہ کانفرنس منعقد ہورہی ہے۔
ولی عہد اس موقع پرعالمی اہم رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

شیئر: