Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ہمیشہ کی طرح شاندار،‘ سعودی ولی عہد کے جُوتوں کے ٹوئٹر پر چرچے

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مداحوں کو امید ہے کہ جوتوں کا یہ ماڈل کچھ ہی دنوں میں فروخت ہو جائے گا (فوٹو: اے ایف پی)
رواں ہفتے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے پہنے جانے والے گہرے بھورے آکسفورڈ کے جوتوں نے ٹوئٹر پر فیشن کے دلدادہ افراد کے ایک گروہ کو مبہوت کر دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ جوتے جنہیں ’ہالام‘ کہا جاتا ہے، جوتے بنانے والے برطانوی برانڈ کروکٹ اینڈ جونز کے تیار کردہ ہیں اور ان کی قیمت 560 ڈالر ہے۔
ایک ٹوئٹر صارف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصویر کے نیچے کمنٹ کیا کہ ’ہمیشہ کی طرح شاندار۔‘ جبکہ ایک اور صارف نے جوتوں کی قیمت پوچھ لی۔
بعض دوسرے ٹوئٹر صارفین کو یہ جوتے اتنے پسند آئے کہ وہ اس کے سستے متبادل تلاش کرتے رہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مداحوں کو امید ہے کہ جوتوں کا یہ ماڈل کچھ ہی دنوں میں فروخت ہو جائے گا۔
ایک مداح نے ٹویٹ کی کہ ’صرف دو دنوں تک انتظار کریں، یہ (جوتے) دکانوں اور آن لائن پر دستیاب ہی نہیں ہوں گے۔‘
بعض افراد کو امید ہے کہ ولی عہد کے یہ جوتے پہننے کے بعد برطانوی برانڈ اب ان کی قیمت بڑھا دے گا۔
یہ صرف ولی عہد کے جوتے ہی نہیں تھے جس نے فیشن کے دلدادوں کو حیران کیا بلکہ ان کے کوٹ پر بھی مداحوں کی جانب سے تبصرے دیکھنے میں آئے۔
ایک صارف نے ٹویٹ کی کہ ’کل ریاض میں ہر کوئی یہ کوٹ پہنے گا۔‘
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ سعودی ولی عہد کے سٹائل نے آن لائن تہلکہ مچایا ہو۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے برطانیہ کے لگژری برانڈ فرینک نامانی کی جیکٹ پہنی تھی (فوٹو: عرب نیوز)

سنہ 2021 میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پبلک انویسمنٹ فنڈ کی بورڈ میٹنگ کی سربراہی کے دوران ایک جیکٹ زیب تن کی تھی، جس نے ان کے مداح ان کے سٹائل پر گفتگو کرتے ہوئے نظر آئے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے برطانیہ کے لگژری برانڈ فرینک نامانی کی چھ ہزار 551 ڈالر کی سلیولیس جیکٹ پہنی تھی۔

شیئر: