Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے کیوں لگائے، انڈیا میں تین طلبا کالج سے فارغ

بعد ازاں نعرے لگانے والے ان طلبہ کو ضمانت پر رہا کر دیا (فوٹو: انڈیا ٹوڈے)
انڈیا کے شہر بنگلورو میں پولیس نے ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگانے والے کالج کے تین طالب علموں کو گرفتار کیا، جبکہ انہیں کالج سے بھی نکال دیا گیا۔
انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق نیو ہورائزن کالج آف انجینیئرنگ کے ان طلبہ کی نعرے لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد پولیس نے انہیں حراست میں لیا، لیکن بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا۔
نیو ہورائزن کالج آف انجینیئرنگ میں 25-26 نومبر کو ہونے والے ایک فیسٹیول کی تیاریاں کی جا رہی تھیں جب ان تین طلبہ اریان، دیناکار اور ریا کو ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگاتے دیکھا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ان طلبہ نے مذاق میں نعرے لگائے تھے۔ انہیں رہا کر دیا گیا ہے اور تفتیش میں تعاون کرنے کا کہا گیا ہے۔
ان طلبہ پر ہنگامے کروانے کے لیے اشتعال انگیزی اور خوف پھیلانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
کالج کی انتظامیہ طلبہ کے والدین کو بلایا اور انہیں بتایا کہ ان کو کالج سے نکال دیا گیا ہے۔
پولیس ڈپٹی کمشنر نے بعد ازاں کہا کہ ’انہی کے ایک دوست نے ویڈیو بنائی۔ کالج انتظامیہ نے انہیں کالج سے نکال دیا اور ہمیں درخواست دی۔ ہم نے پہلے انہیں گرفتار کیا، لیکن بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا کیونکہ ان کا یہ عمل ارادتاً نہیں تھا۔

شیئر: