Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ثقافتی روایات کے ساتھ سیاحوں کی میزبانی کا منفرد انداز

اپنے مہمانوں کو رہائش کے ساتھ روایتی انداز سے بھی روشناس کراتے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
سیاحوں کے لیے مملکت کی ثقافت جاننے کے لیے اس سے بہتر اور کیا طریقہ ہو گا کہ وہ مقامی لوگوں کے ساتھ مثالی طور پرمہمان کے طور پر  ان کے گھروں میں رہیں اور  ان کی  روزمرہ روایتی سرگرمیوں میں شامل ہوں۔
عرب نیوز کے مطابق Hihomeحیہم آن لائن پلیٹ فارم 2019 میں قائم کیا گیا اس کا مقصد  مملکت آنے والے سیاحوں روایات جاننے کے لیے مقامی لوگوں کے ساتھ وقت گزارنا ہے۔

میزبان کی آپ بیتیاں سن کر خوشگوار وقت  گزارنا  بھی شامل ہے۔ فوٹو عرب نیوز

ہماری ویب سائٹ کے ذریعے میزبان اپنے مہمانوں کے لیے رہائش فراہم کرنے کے علاوہ انہیں روایتی انداز سے بھی روشناس کراتے ہیں تاکہ وہ مقامی ثقافت اور ورثے کے بارے میں جانیں اور اس کا حصہ بن سکیں۔
ان میں میزبان کی مخصوص ترکیب کے ساتھ روایتی سعودی قہوے کی تیاری، دستکاری کےنمونوں کی تیاری ، باغات سے پھل اتارنےکے علاوہ  میزبان کی آپ بیتیاں سن کر ایک ساتھ خوشگوار وقت  گزارنا  بھی شامل ہوسکتا ہے۔
حیہم  آن لائن پلیٹ فارم کی بانی اور جنرل منیجر نورہ السعدون نے بتایا ہے کہ اس خدمت کا فلسفہ سعودی لوگوں اور ان کے گھروں کے اصول پر مبنی ہے، میزبان اپنے مہمانوں کے لیے ایک بہترین مقام فراہم کرتے ہیں اور ملکی ثقافت اور علاقے کی روایات کے ساتھ پذیرائی کرتے ہیں۔

ہمیں متعدد ممالک کے لوگوں کی میزبانی کا شرف حاصل ہے۔ فوٹو عرب نیوز

نورہ السعدون نے بتایا کہ اس طرح کی خدمات فراہم کرنے کا خیال انہیں غیر ملکی ممالک کے بہت سے وزٹ  کرنے کے بعد آیا جہاں لوگ ایسے پلیٹ فارم سے اپنے مہمانوں اور  سیاحوں  پر مثبت  سہولیات فراہم کرتے ہیں جس کا اچھا اثر پرڑا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ جب مملکت نے 2019 میں پہلی بار سیاحتی ویزے کے اجرا   کا اعلان کیا تو  میں نے محسوس کیا کہ اس طرح کی خدمت کے آغاز کا  یہ بہترین موقع ہے جس میں مقامی خاندان کے ہمراہ مملکت کی خوبصورتی کو متعارف کرایا جا سکتا ہے۔
نورہ السعدون نے بتایا کہ اس وقت ہمارے پاس آن لائن 500 سے زیادہ مہمان اور میزبان رجسٹرڈ  ہیں جب کہ مہمانوں کے شاندار تاثرات کے ساتھ 80 سے زائد تجربات  بھی موجود ہیں۔

خدمت کا فلسفہ مہمانوں کے لیےعلاقے کی روایات کے ساتھ پذیرائی ہے۔ فوٹو عرب نیوز

ہماری میزبانی کے شاندار تجربات کی تصدیق وہ  پیغامات ہیں جو مہمان رخصت ہونے کے بعد ہمیں بھیجتے ہیں جو کہ مختلف تصاویر، تاثرات اور آراء پر مشتمل ہوتے ہیں اور یہ سب کچھ  ہمیں اپنی ویب سائٹ پر شائع کرنے پر فخر محسوس ہوتا  ہے۔
اس موقع پر نورہ نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ جرمنی سے آنے والے ایک سیاح سٹیفانیک نے ہمیں لکھا ہے کہ میں پوری دنیا گھوما ہوں لیکن جب سعودی عرب کا ذکر کرتا ہوں تو مجھے یہ اپنے گھر جیسا لگتا ہے جو مجھے بہت پسند ہےاور میں دوستوں کو یہ رائے دیتا ہوں کہ یہاں کے لوگ انتہائی ملنسار اور سخی ہیں اور آپ کو یہاں آنا چاہئے۔
اسی طرح چین سے آنے والے سیاح میا نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت میں گزرے یادگار دن جو میں بھلا نہیں سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاض کے ایک گھر  میں جانا، اس کی آرائش، ڈیزائن اور کھلی جگہیں دیکھنا اور وہاں کے دوستانہ ماحول میں میزبان سے  بات کرنا ہمیشہ یاد رہے گا۔

مہمانوں کے تاثرات ویب سائٹ پر شائع کرنے پر فخر ہے۔ فوٹو ٹوئٹر

انہوں نے مزید کہا کہ سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ مہمانوں اور میزبانوں کے درمیان رابطے اور تجربے کے ساتھ  دوستی قائم ہوتی ہے  جس کے ذریعے مختلف ثقافتوں کے بارے میں معلومات کا تبادلہ ہوتا ہے۔
نورہ السعدون نے بتایا کہ ہماری ویب سائٹ پر  رجسٹریشن کاطریقہ  آسان ہے۔ میزبان کچھ تفصیل اور تصاویر شیئر کرتے ہیں اور ہماری ٹیم اس کا جائزہ لیتی ہےاور اگر ضرورت ہو تو کوئی ترمیم تجویز کرتی ہے۔
نورہ السعدون نے بتایا کہ ہمیں جرمنی، جاپان، امریکہ، سعودی عرب، میکسیکو، ہندوستان، مصر، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، کینیڈا، یوکرین، سکاٹ لینڈ، سنگاپور اور برازیل سمیت کئی ممالک کے لوگوں کی میزبانی کا شرف حاصل ہے۔
 
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: