Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فٹبال ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلیے السعودیہ کی خصوصی پروازیں

خصوصی پروازوں میں دو لاکھ 54 ہزار سے زیادہ نشستوں کا انتظام کیا گیا ہے( فوٹو اخبار 24)
سعودی عریبین ایئرلائنز السعودیہ نے قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ 2022 میں شامل سعودی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے اتوار کو جدہ سے دوحہ کے لیے پہلی خصوصی پرواز روانہ کی ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے السعودیہ  کی پہلی شٹل پرواز روانہ ہوئی ہے۔
 قطر میں فٹبال ورلڈ کپ کے مقابلوں میں شریک سعودی قومی  ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلیے خصوصی پروازوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

مسافروں کو سعودی ٹیم کی امتیازی علامت کے گرین مفلر بھی دیے گئے(فوٹو اخبار 24)

جدہ سے قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے دوحہ جانے والے مسافروں کو السعودیہ کے لوگو کے ساتھ سعودی ٹیم کی امتیازی علامت کے گرین مفلر بھی دیے گئے۔
ایاد رہے  کہ السعودیہ نے فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کے خواہش مند افراد کو ریاض، جدہ اور دمام سے دوحہ  پہنچانے کے لیے خصوصی پروازیں چللانے کا اعلان کیا تھا ۔ پروازوں میں دو لاکھ 54 ہزار سے زیادہ نشستوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ 

شیئر: