سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ماں اور بیٹی کے گائے گئے گانے کی ویڈیو کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔
اتوار کے روز شانزے بشارت نامی ایک خاتون سنگر کی جانب سے ویڈیو اپلوڈ کی گئی جس میں وہ اپنی والدہ کے ساتھ گلوکار سجاد علی کا بلاک بسٹر گانا ’ہر ظلم گا رہی ہیں۔‘
شانزے نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’ساحل پے کھڑے ہو، ایک اور گانا اپنی والدہ کے ساتھ۔‘
شانزے بشارت یوٹیوب اور فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے گانوں کی ویڈیوز اور وی وگز اپلوڈ کرتی ہیں۔
س سے قبل رواں سال ستمبر میں شانزے بشارت کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کچن میں بھنڈیاں کاٹتے ہوئے اپنی والدہ کے ساتھ 1984 میں ریلیز ہونے والے نیئرہ نور کے گانے ’اے جذبہ دل‘ گا رہی تھیں۔
Me vibin with ammi in kitchen
My wholesome moment pic.twitter.com/Agq7MfYhnn— Shaanze (@shaanzeBasharat) September 6, 2022
شانزے بشارت کی اپنی والدہ کے ساتھ گانے کی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
ذکی کہتے ہیں کہ ’ماشااللہ، آپ کی آواز میں ہمیشہ عظیم نازیہ حسن کی آواز کی جھلک نظر آتی ہیں۔‘
Mashallah Mashallah
Yr voice/ Vocals always reflect the voice of Great Nazia Hassan. pic.twitter.com/7knYzipRSp— Zaki (@zakiblogs) November 20, 2022
زینب لکھتی ہیں کہ ’لڑکی، تمہیں نہیں پتا کہ آپ کے غیر ارادی گانے کیسے میرا دن بنا دیتے ہیں۔‘
Girl you have no idea how your random song videos make my day <3
— Zainab! (@Zainab_Arif123) November 20, 2022
جنید شفقت نے کہا کہ ’بہت اچھے، آپ کی اپنی سُر بہت مضبوط ہے، ڈھیروں تعریفیں۔‘
So gooood ! And mA your mom has such strong vocals !! All praises !!
— Junaid Shafqat (@Junaidsparacha) November 20, 2022