Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جھولا گرنے سے زخمی ہونے والی بچی کے لیے معاوضہ

بچی ذہنی مسائل اور ڈپریشن میں بھی مبتلا ہوگئی ہے(فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں العین اپیل کورٹ نے سکول ٹور کے دوران جھولا گرنے سے زخمی ہونے والی بچی کےلیے معاوضے کی رقم بڑھا کر 7 لاکھ کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق العین کی پرائمری کورٹ نے پارک مینجمنٹ کمپنی کو 4 لاکھ درہم معاوضے کا فیصلہ سنایا تھا۔ اپیل کورٹ نے معاوضے کی رقم  بڑھا کر7 لاکھ کردی۔ 
اپیل کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ’ بچی کے اوپر جھولا گرنے سے جو نقصانات ہوئے وہ سنگین ہیں۔ معاوضے کی رقم میں اضافہ درست ہے‘۔
بچی کے سرپرست نے کمپنی کے خلاف مقدمہ کرکے کمپنی اور نگراں ادارے سے 30 لاکھ درہم معاوضہ دلانے کا مطالبہ کیا تھا۔ 
میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا کہ’ جھولا گرنے سے بچی کی کھوپڑی، چہرے اور گردن کی ہڈیوں کو نقصان پہنچا جس سے اس کی یادداشت کمزور ہوگئی اور وہ مسلسل درد سر میں مبتلا رہنے لگی ہے، طبعیت میں چڑچڑا پن پیدا ہوگیا۔ دماغ کی افادیت مستقل بنیادوں پر 30 فیصد تک متاثر ہوئی ہے‘۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق’ جھولا گرنے سے بچی ذہنی مسائل اور ڈپریشن میں بھی مبتلا ہوگئی ہے‘۔

شیئر: