Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینی زائرین کے لیے کنگ عبدالعزیر ایئرپورٹ تک ’فضائی پل‘

بوئنگ  B787-9 طیارے کی گنجائش 309 مسافروں کو لے جانے کی ہے۔ (فوٹو: عرب نیوز)
فلسطینی ایئرلائنز کے تعاون سے ایجپٹ ایئر نے  پانچ ہزار فلسطینیوں کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے لے جانے کے لیے جدہ کے کنگ عبدالعزیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک فضائی پل قائم کر دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مصری ایئرلائن کے بورڈ کے چیئرمین یحییٰ ذکریا نے بتایا کہ مذکورہ اقدام  مصر کی سول ایوی ایشن کی وزارت کے اس فیصلے کے بعد لیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ فلسطینی بھائیوں کا حج اور عمرے کی ادائیگی کے لیے حرمین شریفین کا سفر یقینی بنایا جائے۔
نومبر 15 سے 20 فروری 2023 تک کی سیزن کے لیے 14 خصوصی پروازیں شیڈول کی گئی ہیں۔
ایئرلائن کے بورڈ کے چیئرمین احب التہتاوی کا کہنا تھا کہ ان پروازوں کے لیے نیا بوئنگ طیارہ B787-9 پہلی مرتبہ استعمال کیا جائے گا جو کہ مہینے میں چار پروازیں کرے  گی۔
بوئنگ  B787-9 طیارے کی گنجائش 309 مسافروں کو لے جانے کی ہے۔
فلسطینی ایئرلائنز کے جنرل منیجر جمال المشہروی نے حجج اور عمرہ زائرین کو سہولت پہنچانے کے لیے مدد فراہم کرنے ایجپٹ ایئر کا شکریہ ادا کیا۔
جولائی میں ایجپٹ ایئر نے سعودی عرب سے فلسطینی، مصری اور مالی کے 10 ہزار حجج زائرین کو واپس لانے کے لیے فضائی پل قائم کیا تھا جس کے لیے 144 پروازیں چلائی گئی تھیں۔

شیئر: