Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی کے میوزیم سے قبل از مسیح کے نادر سکے چوری

جرمنی کے ایک میوزم سے 100 سال  قبل از مسیح کے نادر اور نایاب سکے چوری ہوگئے ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق جرمن پولیس کا منگل کو کہنا ہے کہ جنوبی جرمنی کے میوزیم میں رکھے گئے بڑی تعداد کے قدیم  سکے  چوری ہوگئے۔
بواریا سٹیٹ کی پولیس کے مطابق قدیم سکے میونخ سے 60 کلومیٹر دور شمال میں واقع منچنگ کے ’سیلٹک اینڈ رومن میوزیم‘ سے منگل کی صبح چوری کیے گئے۔
چوری ہونے والے 483 سکے منچنگ میں کھدائی کے دوران 1999 میں دریافت ہوگئے تھے۔
جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ سکوں کی قیمت کروڑوں یورو ہے۔
بواریا صوبے کے وزیربرائے سائنس اینڈ آرٹس مارکوس بلوم کا کہنا ہے کہ سیلٹک دور کے خزانے کا نقصان ایک تباہی ہے۔
’ہماری تاریخ کی نشانی کے طور پر ان سکوں کا نقصان ناقابل تلافی ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ چوروں نے حیران کن مجرمانہ چالاکی کا مظاہر کیا ہے۔
پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی نے میوزیم کے اردگرد مشکوک لوگوں کو دیکھا ہو یا چوروں کے بارے میں کوئی اطلاع ہو تو پولیس کے ساتھ شیئر کریں۔
 

شیئر: