Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زخمی سعودی فٹبالر یاسر الشھرانی نے ہسپتال سے اپنے ویڈیو پیغام میں کیا کہا؟

یاسر الشھرانی نے پرستاروں کو اطمینان دلایا کہ ’وہ خطرے سے باہر ہیں پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں‘ (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی فٹبال ٹیم کے زخمی ہو جانے والے کھلاڑی یاسر الشھرانی نے ہسپتال سے ایک ویڈیو پیغام میں اپنے مداحوں کو مختصر پیغام دیا ہے۔
سعودی فٹبال ٹیم کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤںٹ پر جاری اس ویڈیو میں یاسر الشھرانی نے عوام اور مداحوں کو اطیمنان دلاتے ہوئے اپنی خیرت کی اطلاع دی ہے۔
خیال رہے کہ  فیفا ورلڈ کپ 2022 کے میچ میں سعودی عرب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن کو ایک کے مقابلے دو گول سے اَپ سیٹ شکست دے دی تھی۔
اس میچ کے دوران یاسرالشھرانی سعودی گول کیپر محمد العویس سے ٹکرا گئے تھے جس کے نتیجے میں ان کا جبڑا اور چہرے کی بائیں جانب کی ہڈیاں متاثر ہوئی تھیں اور اس کے لیے سرجری کی ضرورت تھی۔
یاسر الشھرانی نے ایک وڈیو پیغام میں اپنے پرستاروں کو اطمینان دلایا ہے کہ ’وہ خطرے سے باہر ہیں پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔‘
سعودی سٹار فٹبالر نے کہا کہ ’میں خیریت سے ہوں اللہ تعالی آپ سب کو صحت و عافیت سے رکھے۔ آپ لوگوں کی دعائیں میرے لیے بڑا سرمایہ ہیں۔‘
’سعودی عوام کو ارجنٹائن سے فتح مبارک ہو۔ آپ سب اس کامیابی اور خوشی کے بجا طور پر حق دار ہیں۔‘

شیئر: