Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب، قطر کی سرحدی چوکی پر فٹبال سپورٹرز کی آمد

’سپورٹر الاحسا شہر میں اپنی گاڑی پارک کریں اور بسوں کے ذریعہ سرحدی چوکی پہنچیں‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب اور قطر کے درمیان سلوی سرحدی چوکی پر سعودی سپورٹرز کی بڑی تعداد کی آمد شروع ہوچکی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سرحدی چوکی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’سعودی سپورٹرز کو تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’چوکی پر کار پارکنگ میں گنجائش ختم ہوگئی ہے لہذا آنے سے پہلے کار پارکنگ کی دستیابی معلوم کی جائے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’بہتر یہ ہے کہ سپورٹر الاحسا شہر میں اپنی گاڑی پارک کریں اور بسوں کے ذریعے سرحدی چوکی پہنچیں‘۔
’یہاں سٹیڈیم تک لے جانے کے لیے متعدد بسیں اور پرائیویٹ گاڑیاں کرایہ پر حاصل کی جاسکتی ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’سلوی چوکی پر کار پارکنگ 24 گھنٹے کے لیے ہے، جو لوگ اس سے زیادہ وقت کے لیے قطر جانا چاہتے ہیں وہ اپنی گاڑی کہیں اور پارک کریں‘۔
واضح رہے کہ سلوی سرحدی چوکی پر سپورٹروں  کی آمد کا سلسلہ صبح سے شروع ہوگیا تھا۔

شیئر: