Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریدہ میں بہار میلے کا آغاز، 10 دن تک جاری رہے گا

’میلے میں مقامی پھلوں اور صنعتوں کے علاوہ دستکاری کے سٹال لگائے گئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
بریدہ میں بہار میلے کا آغاز ہوگیا ہے جس میں فیملی کے افراد کے لیے مختلف سرگرمیاں رکھی گئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بریدہ بہار میلے 10 دن تک جاری رہے گا جس میں مختلف سرکاری و نجی اداروں کے علاوہ فلاحی تنظیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ’میلے میں ماضی کی یاد دلانے کے لیے خصوصی اہتمام کیا گیا ہے جبکہ بچوں کی دلچسپی کے لیے مختلف سرگرمیاں رکھی گئی ہیں‘۔
’میلے میں مقامی پھلوں اور صنعتوں کے علاوہ دستکاری کے سٹال ہیں جبکہ مقامی فن کو اجاگر کرنے کےلیے فنکاروں کو بھی مدعو کیا گیا ہے‘۔

شیئر: