Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ہمارا شہد، طاقت سے بھرپور‘ الجوف میں شہد فیسٹول کا آغاز

فیسٹول میں شہد کی کاشت سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے الجوف ریجن میں گورنر فیصل بن نواف نے دومہ الجندل کمشنری میں تیسرے شہد فیسٹول کا افتتاح کیا ہے۔
فیسٹول میں شہد کی کاشت سے تعلق رکھنے والے 30 افراد شرکت کررہے ہیں۔ 
سبق نیوز کے مطابق گورنر الجوف ریجن نے اس موقع پر فیسٹول انتظامیہ کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’شہد کی صنعت کے فروغ کے لیے حکومت ہرممکن طورپرامداد فراہم کرتی ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’الجوف ریجن میں پیدا ہونے والا شہد ہماری شناخت بن گیا ہے‘۔ 
واضح رہے الجوف ریجن میں سالانہ 28 ٹن شہد کی پیداوار ہوتی ہے۔
اس صنعت سے علاقے کے بیشتر خاندان منسلک ہیں۔ شہد فیسٹول میں شرکت کرنے کےلیے دیگرعلاقوں سے بھی بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں۔ 
شہد فیسٹول جسے ’ہمارا شہد ، طاقت سے بھرپور‘ کا عنوان دیا گیا ہے میں جہاں انواع واقسام کے شہد کے سٹالز لگائے گئے ہیں وہاں شرکا کی دلچسپی کے لیے مختلف سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
بچوں کے لیے خصوصی طور پرجھولوں اوردیگر دلچسپ کھیلوں کا بھی انتظام ہے۔  

شیئر: