Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کھلاڑی سلمان الفرج کو کیمپ چھوڑنے کی اجازت، ورلڈ کپ کے سفر کا اختتام

ارجنٹائن کے خلاف پہلے میچ کے دوران زخمی ہوگئے تھے (فوٹو امارات الیوم)  
سعودی فٹبال آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ ’اتوار کو کوچ ایرفی رینارڈ کی جانب سے کیمپ چھوڑنے کی اجازت دیے جانے کے بعد سلمان الفرج  فیفا ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے ساتھ آئندہ میچز میں شامل نہیں ہوں گے‘۔
سلمان الفرج کا قومی ٹیم کے ساتھ ورلڈ کپ کا سفر اختتام پذیر ہوگیا۔ 
الامارات الیوم کے مطابق سلمان الفرج ارجنٹائن کے خلاف پہلے میچ کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔  
سعودی قومی ٹیم کے کوچ نے سلمان الفرج کو میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر کیمپ چھوڑنے کی اجازت دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ’سلمان الفرج کوعلاج کی ضرورت ہے اور وہ قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے باقی مقابلوں میں حصہ نہیں لے سکتے‘۔
 شیڈول کے مطابق سعودی ٹیم بدھ 30 نومبر کو اپنے گروپ کا تیسرا میچ میکسیکو کےخلاف دوحہ کے لوسیل سٹیڈیم میں کھیلے گی۔
سنیچر کو پولینڈ سے دو گول سے شکست کے بعد سعودی ٹیم کے پاس تین پوائنٹ ہیں جبکہ پولینڈ چار پوائنٹ کے ساتھ گروپ میں سرفہرست ہے۔ 
سعودی عرب کو ورلڈ کپ کے آئندہ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے میکسیکو کے خلاف کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔ 

شیئر: