Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اور انگلینڈ کی سیریز کہاں لائیو دیکھی جا سکے گی؟

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان، انگلینڈ سیریز کے آفیشل براڈ کاسٹرز کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔
پیر کو پی سی بی کی جانب سے کیے گئے اعلان میں پاکستان اور سعودی عرب سمیت دیگر ملکوں میں پاکستان، بمقابلہ انگلینڈ سیریز کے براڈکاسٹرز کی نشاندہی کی گئی ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 17 برس بعد پاکستانی سرزمین پر ٹیسٹ میچ میں مدمقابل ہوں گی۔
پاکستان میں پی ٹی وی سپورٹس، اے آر وائی زیپ، تماشہ اور ایف ایم 106.2 پر سیریز دیکھی جا سکے گی۔
سعودی عرب سمیت مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں کرکٹ فینز اتصالات پر سیریز دیکھ سکیں گے۔
جزائر غرب الہند میں فلو سپورٹس، نیوزی لینڈ میں سکائی، آسٹریلیا میں فاکس سپورٹس، برطانیہ میں سکائی سپورٹس اور بی بی سی ریڈیو، پاکستان سے باہر دیگر جنوبی ایشیائی ملکوں میں سونی پر سیریز دیکھائی جائے گی۔
افریقی ملکوں میں سپر سپورٹس اور شمالی امریکہ میں ولو ٹی وی پر میچز دکھائے جائیں گے۔
انگلش ٹیم تین ٹیسٹ میچ کھیلے کے لیے پاکستان میں ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

شیئر: