Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں اونٹ گاڑی سے گر کر مصروف شاہراہ پر بھاگنے لگا

اونٹ کو جنگلی حیاتیات کے ادارے کے تعاون سے قابو کیا گیا( فوٹو سکرین شاٹ مزمز) 
 سعودی دارالحکومت ریاض میں مشتعل اونٹ نے ٹریفک کا نظام درہم برہم کردیا۔ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
العربیہ نیٹ اور الاخباریہ چینل کے مطابق ریاض سرکلر روڈ پر مصروف اوقات کے دوران ایک اونٹ سمت بھاگ رہا تھا جبکہ اس کا مالک اسے روکنے کی کوشش میں اس کے پیچھے تھا۔  
 شاہراہ پر ٹریفک کے باعث مالک کو اونٹ کو پکڑنے میں مشکل پیش آئی تاہم کوئی بڑا حادثہ رونما نہیں ہوا۔ 
وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اونٹ غصے میں ہے اور مخالف سمت میں بھاگ رہا ہے۔ ایک شخص اسے روکنے اور پکڑنے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے۔
ریاض محکمہ ٹریفک نے بیان میں کہا ہے کہ مشتعل اونٹ کو جنگلی حیاتیات کے ادارے کے تعاون سے قابو کرلیا گیا۔  
بیان میں کہا گیا کہ ’یہ واقعہ ترکی اول روڈ پر اس وقت پیش آیا جب ایک اونٹ گاڑی سے گر گیا جس سے ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ‘۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے اس پر تبصرے کیے ہیں۔ ایک صارف نے کہنا ہے ’اس واقعے کا اصل ذمے دار اونٹ کا مالک ہے جو اسے قابو کرنے میں ناکام رہا‘۔ 
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ اونٹ کو کسی جگہ منتقل کیا جارہا تھا۔ کسی وجہ سے اونٹ گاڑی سے گر گیا اور صورتحال قابو سے باہر ہوگئی‘۔ 

شیئر: