Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑی اونٹ سے ٹکراگئی، 5 نوجوان ہلاک

’ہائی وے جتنی اہمیت کا حامل ہے اتنا ہی پر خطر ہے جہاں آوارہ اونٹ رات اور دن پھرتے رہتے ہیں‘ (فوٹو: سبق)
الافلاج کے ہائے وے گاڑی سے اونٹ سے ٹکراگئی جس کے باعث 5 نوجوان موقع پر ہلاک ہوگئے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق واقعہ الافلاج کے مغرب میں طریق الاحمر میں ہوا ہے جہاں آوارہ اونٹ رات کے وقت ہائی وے پر آگیا تھا۔
محکمہ ہلال احمر نے کہا ہے کہ ’الافلاج سے 30 کلو میٹر دور جب ہلال احمر کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں تو گاڑی میں سوار 5 نوجوانوں کا انتقال ہوچکا تھا‘۔
ہائے وے کے مسافروں نے کہا ہے کہ ’الافلاج ہائے وہ انتہائی اہمیت کا حامل جس سے عازمین حج اور عمرہ زائرین بھی استعمال کرتے ہیں‘۔
’یہ ہائی وے جتنی اہمیت کا حامل ہے اتنا ہی پر خطر بھی ہے جہاں آوارہ اونٹ رات اور دن پھرتے رہتے ہیں‘۔
’مشکل یہ ہے کہ ہائی وے پر سٹریٹ لائٹ نہیں ہے جبکہ رات کے وقت اکثر و بیشتر حادثات پیش آتے ہیں‘۔
دوسری طرف روڈ سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ ہائی وے پرسٹریٹ لائٹ کے علاوہ باڑ لگانے کا کام جاری ہے بلکہ بیشتر حصے میں باڑ لگا دی گئی ہے ‘۔
’صرف 30 کلو میٹر کا حصہ ایسا ہے جہاں کام باقی ہے ۔ ٹھیکیدار کی کوشش ہے کہ وہ مذکورہ حصے میں جلد از جلد کام مکمل کیا جائے‘۔
 

شیئر: