Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ میں فیشن اور موسیقی کی تقریب کا اعلان

تقریب سے حاصل ہونے والی آمدن خیراتی ادارے کو دی جائے گی۔ فوٹو عرب نیوز
قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ  کے دوران قطر کریٹس اور سی آر رن وے نے 16 دسمبر کو فیشن شو کا اعلان کیا ہے جس میں 50 ممالک کے150 سے زائد  ڈیزائنرز حصہ لیں گے۔
عرب نیوز کے مطابق اس فیشن شو کی تقریب میں عالمی شہرت یافتہ فنکار  فرانس کے ڈی جے سنیک ،عراق کے کاظم الساھر،لبنانی گلوکارہ نینسی عجرم، پورٹو ریکو کے گلوکار اوزونا، جنوبی افریقہ کے گلوکار زیکس بنتوانی دیگر فنکاروں کے ہمراہ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

فیفا ورلڈ کپ میں شامل 32 ممالک کی نمائندگی ہو گی۔  فوٹو ٹوئٹر

 اس فیشن تقریب اور موسیقی کے پروگرام سے حاصل ہونے والی آمدن قطر میں ایک خیراتی ادارے 'تعلیم سب کے لیے' کو دی جائے گی۔
 قطر میں قائم اس خیراتی ادارے کا مقصد کمزور اور پسماندہ افراد اور ترقی پذیرممالک پر توجہ کے ساتھ جامع اور مساوی معیار کی تعلیم کو یقینی بنانا ہے۔
اس شاندار تقریب میں اکیس قطری برانڈز حصہ لیں گےجس کے ساتھ ساتھ چار دیگر معروف فنکار اپنی پرفارمنس پیش کریں گے۔
اس تقریب میں فیفا ورلڈ کپ میں شامل 32 ممالک کی نمائندگی کے لیے موجود معروف شخصیات کو دعوت دی جائے گی۔

فیشن شو میں50 ممالک کے150 سے زائد ڈیزائنرز حصہ لیں گے۔ فوٹو انسٹاگرام

شو میں ورلڈ کپ میں 32 ممالک کی نمائندگی کرنے والے  افراد  کے ساتھ ایک افتتاحی پروگرام پیش کیا جائے گا۔
فیشن ورلڈ ٹور کے عنوان سے چھ  براعظموں کے ڈیزائنرز کے منفرد کاموں کی نمائش کی جائے گی۔
قطر فیشن یونائیٹڈ کے لیے 'قطرمیں ایک شام' کےعنوان سے بین الاقوامی ڈیزائنرز اور برانڈز کے خصوصی طور پر تیار کیے گئے لباس اور شام کے لباس کی نمائش کی جائے گی۔
قطرمیں معروف برانڈز 1309، الدکان، عالیہ العبیدلی، تمادر السلطان، ڈرزلنگ، غدا البوینین، ہیرات، ہمادیس، ہارلینز، کلتھم پویلین، لورینا مشیل، مریم الدرویش، میفیف، مونا سعد، نائلہ الثانی، طرزی، ٹیا، وواڈ  ڈیزائنز، وعدہ، یاسمین منصور اوروٹ نوائز اس تقریب  میں شرکت کریں گے۔
 

شیئر: