Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حالیہ اضافے کے بعد سونے کی نئی قیمت کیا رہی؟

رواں کاروباری ہفتے کے دوران سونے کی قیمت 3200 روپے بڑھی ہے (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان کی گولڈ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے اضافے کے ساتھ 162750 روپے رہی۔
رواں کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 3200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
چوبیس قیراط سونے کی فی دس گرام میں 1329 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئے نرخ 139532 روپے رہے۔
بائیس قیراط سونے کی فی دس گرام قیمت 127904 روپے رہی۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ایک اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کے اضافے سے 1770 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
پاکستانی مارکیٹ میں چاندی کی ایک تولہ قیمت 30 روپے اضافے کے بعد 1770 جب کہ دس گرام قیمت 25.72 روپے بڑھ کر 1517.48 روپے رہی۔

شیئر: